ہومتازہ ترینافغانستان میں طالبان مخالف نئے گروپ کے قیام کا اعلان

افغانستان میں طالبان مخالف نئے گروپ کے قیام کا اعلان

کابل (لارڈ میڈیا): افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت میں وسعت کا دعویٰ کرتے ہوئے شمالی صوبہ فریاب میں گل محمد پہلوان کی قیادت میں ایک نئے مسلح گروپ ‘جبۂ راہِ بخش لبریشن فرنٹ’ کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس گروپ نے پیر کے روز طالبان پر کیے گئے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبریشن فرنٹ آئندہ چند روز میں باضابطہ اعلامیہ جاری کرے گا، جس میں تنظیمی ڈھانچے، قیادت، مقاصد اور آئندہ کی سرگرمیوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

حالیہ ہفتوں میں صوبہ بدخشان اور بغلان کے مختلف اضلاع میں طالبان مخالف کارروائیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جن کی ذمہ داری مختلف مزاحمتی گروپ قبول کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں طالبان کے خلاف مزاحمت میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کی عکاسی ہوتی ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے جنرل سمیع سادات اور افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنرل یاسین ضیا پہلے ہی طالبان حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کا اعلان کر چکے ہیں۔

طالبان مخالف حلقوں کا دعویٰ ہے کہ تعلیم، روزگار اور انسانی حقوق پر پابندیوں کی وجہ سے عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے، جس سے مزاحمتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے گزشتہ تین ماہ میں 186 سابق افغان فوجی اہلکاروں کو قتل کیا، تاہم اس کے حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، اور طالبان حکومت کی جانب سے بھی کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں