ہومتازہ ترینآزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، پیپلز...

آزاد کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، پیپلز پارٹی کارکن مشتاق شاہ قتل

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو ہنگامی شکایت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق پولنگ کے روز انتخابی عمل کے دوران قائم مقام صدر پر جسمانی حملہ ہوا جو انتخابی عمل اور ریاستی وقار پر حملہ ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ، احمد شاہ اور فواد شاہ نے حملہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے مطابق نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ پارٹی نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے اور متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب چوہدری لطیف اکبر کے انتخابی حلقہ ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کارکن مشتاق شاہ کو قتل کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کی مذمت کی اور شہید کارکن کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ اور کارکن کی شہادت مسلم لیگ (ن) کی نیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی سے جیت عوام کا ریاست پر اعتماد ختم کر دے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی واقعے کا نوٹس لیا۔

وزیراعظم نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو ملزمان کو جلد سزا دلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتخابی عمل کی سیکیورٹی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر ریاست پر حملہ کشمیر کی سیاست پر طمانچہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں