ہوماہم ترینمحسن نقوی اصلاحات اپنی وزارت سے شروع کریں، خواجہ آصف

محسن نقوی اصلاحات اپنی وزارت سے شروع کریں، خواجہ آصف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاحب کو سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا، جن میں سے ایک نکتہ پر عملدرآمد فوج کی ذمہ داری تھی اور باقی 12 وزارت داخلہ کی ذمہ داری تھے، جن پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سسٹم مضبوط کرنے اور بنیادی تبدیلی لانے کا فورم پارلیمنٹ ہے، جہاں محسن نقوی بھی رکن ہیں۔ اس معاملے کو کابینہ میں بھی زیر بحث لایا جاسکتا ہے تاکہ سسٹم کو مضبوط بنایا جاسکے اور آئینی عمل سے گزرے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نقوی صاحب پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاسوں میں کم ہی آتے ہیں اور وہ اس نظام کے طاقتور عہدوں پر ساڑھے 3 سال سے فائز ہیں۔ انہیں سسٹم کی تبدیلی کی بات یا پیشرفت اس عرصے میں کرنی چاہیے تھی، مگر اب بھی وقت ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نقوی صاحب ماشاء اللہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں اور سسٹم کا ارتقائی عمل دہائیوں سے گروہی و ذاتی مفادات کے تابع ہے، جسے آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں