ہومتازہ ترینکراچی میں 2 منشیات اسمگلرز اور ایک ڈرگ ڈیلر کو عمر قید،...

کراچی میں 2 منشیات اسمگلرز اور ایک ڈرگ ڈیلر کو عمر قید، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

کراچی (لارڈ میڈیا): انسداد منشیات عدالت نے دو منشیات اسمگلرز اور ایک ڈرگ ڈیلر کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔ عدالت نے اسمگلرز امجد خان اور حسن صدیقی پر فی کس 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

عدالت نے 26 کلو سے زائد منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو سزا سنائی ہے جبکہ مفرور ملزمان ارشد علی عرف ماما اور محمد ایوب کے دائمی وارنٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق 13 اکتوبر 2023 کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گلشن معمار میں چھاپا مار کارروائی کی تھی، جس میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے قبضے سے 26 کلو 400 گرام چرس کے 22 پیکٹ برآمد ہوئے تھے۔

عدالت نے ایک ڈرگ ڈیلر عابد خان کو بھی 22 کلو سے زائد چرس برآمدگی کے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی ہے اور 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔

7 اپریل 2024 کو ایک کارروائی میں راشد منہاس روڈ پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے 22 کلو 800 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ شریک ملزمان طارق خان، محمد ذیشان اور گل زمان کو عدم شواہد پر بری کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں