بہاول پور (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے علیل تھے۔
اہل خانہ کے مطابق ملک محمد اقبال چنڑ کو برین ہمریج ہوا تھا اور ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔
مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد تھے۔


