ہومتازہ ترینسی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا پارٹی کی اندرونی...

سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا پارٹی کی اندرونی نظم و نسق کے موضوع پر پانچواں مکمل اجلاس اکتوبر میں ہوگا

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کا پانچواں مکمل اجلاس اکتوبر میں بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ جمعرات کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سیاسی بیورو اپنی کارکردگی کی رپورٹ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گا، جبکہ اجلاس میں پارٹی کی جامع اور سخت اندرونی نظم و نسق کو آگے بڑھانے سے متعلق اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جمعرات کے روز اجلاس کی صدارت کی، جس میں موجودہ اقتصادی صورتحال کا تجزیہ کیا گیا اور رواں سال کی دوسری ششماہی کے لئے اقتصادی امور کے انتظامات بھی کئے گئے۔

اجلاس کے مطابق سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے حاصل ہونے والی نمایاں پیشرفت کے باوجود بین الاقوامی اور ملکی ماحول میں ہونے والی گہری تبدیلیوں اور پارٹی کو درپیش نئے حالات کے باعث پارٹی کی جامع اور سخت اندرونی نظم و نسق کو جدید حالات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی جامع اور سخت اندرونی نظم و نسق کو غیر متزلزل انداز میں آگے بڑھانے کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے، پارٹی کی تعمیر کو درپیش نمایاں مسائل کے حل کے لئے مزید بلند معیار اور زیادہ موثر عملی اقدامات اختیار کئے جائیں اور پارٹی کی اندرونی نظم و نسق کے ذریعے قائم ہونے والے مثبت سیاسی ماحول کو مزید مستحکم اور فروغ دیا جائے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مرکزی اور متحدہ قیادت کو برقرار رکھا جائے اور اسے مزید مضبوط بنایا جائے، پارٹی کی طویل المدتی نظم و نسق کی صلاحیت کو مستحکم کرنے، اس کی ترقی پسند اور پاکیزہ فطرت کو برقرار رکھنے، عوام کے ساتھ اس کے قریبی تعلق کو مضبوط رکھنے، کڑے اصولوں پر ثابت قدمی سے کاربند رہنے اور جامع و سخت خود احتسابی کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنانا انتہائی اہم ہے کہ پارٹی ایک متحرک مارکسی حکمران جماعت کے طور پر برقرار رہے جو وقت کا ساتھ دے، جس کو عوام کی مکمل حمایت حاصل ہو، جو ہر امتحان پر پورا اترے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر کے لئے ایک مضبوط قیادت کا محور رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں