کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان حکومت نے ضلع نوشکی میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 کے تحت یہ اقدام اٹھایا ہے۔
حکام کے مطابق 28 جولائی 2026 کو نوشکی ویسٹرن بائی پاس پر فرنٹیئر کور پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سیکیورٹی اداروں کی کارروائیوں اور ضلعی انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ضلع کی صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس سرکاری تنصیبات اور قومی شاہراہ این-40 پر دہشت گرد حملوں میں اضافے کے باعث عوامی جان و مال، سرکاری و نجی املاک اور ٹریفک کی روانی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مستند انٹیلی جنس اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ ماہ اگست کے دوران دہشت گردی کے مزید واقعات کا خدشہ موجود ہے، جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، سرکاری تنصیبات اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔


