اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے آج سے انکم ٹیکس کے سالانہ گوشوارے طلب کرلیے ہیں۔ یہ گوشوارے یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کی آمدن کے حوالے سے ہیں اور 30 ستمبر 2026 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
چیئرمین نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس (ترمیم شدہ) 2001 کے تحت جمع کرائے جانے والے گوشواروں کی تفصیلی جانچ پڑتال ایف بی آر کرنے کا مجاز ہے، جس کا مقصد ٹیکس کی درستگی کو یقینی بنانا ہے۔
پاکستان بھر کے ٹیکس دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔


