ہومتازہ ترینبلاول بھٹو کا کشمیری عوام کو حقوق دلوانے کا عزم

بلاول بھٹو کا کشمیری عوام کو حقوق دلوانے کا عزم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کو حق حاکمیت، حق ملکیت اور حق روزگار دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے بننے والی چیز عوام کا حق ہوتا ہے، نہ کہ تحفہ۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے 3 ہزار روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پچھلے بجٹ میں میرپور ایئرپورٹ کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا اسٹیڈیم ان کی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہے جہاں ان کے مخالفین تقریریں کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ کشمیری عوام کو ان کے حقوق مل جائیں تو انہیں تحائف کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں