ہومتازہ ترینویسٹ انڈیز نےپاکستان کے خلاف پہلے دن 194 رنز بنالیے

ویسٹ انڈیز نےپاکستان کے خلاف پہلے دن 194 رنز بنالیے

تاروبا (لارڈ میڈیا) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنالیے۔ کیویم ہوج نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی عثمان نے ڈیبیو کیا۔

برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث پہلے سیشن میں صرف 14 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا، جس میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 23 رنز بنائے۔ برینڈن کنگ 12 رنز پر محمد عباس کا شکار بنے۔

اوپنر چندر پال اور ہوج نے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ چندر پال 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر جنگو نے 21 رنز بنائے اور محمد عباس کا دوسرا شکار بنے۔ شائی ہوپ اور ہوج نے 88 رنز کی شراکت داری کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 3 وکٹ پر 194 تک پہنچا دیا۔

شائی ہوپ 39 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ قومی ٹیم مینجمنٹ نے بولرز کو بیٹنگ پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللہ فضل کی کمر میں انجری ہوئی، انہیں ری ہیب کی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں