واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محمد علی کلے کی جورج فورمین کے خلاف مشہور فائٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے، جس کے بعد صارفین میں بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ صارفین اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا اس شیئرنگ کا تناظر ایران ہے یا امریکا کی مقامی سیاست۔
محمد علی اور جورج فورمین کی اس تاریخی فائٹ کو ‘رمبل ان دی جنگل’ کہا جاتا ہے۔ فائٹ کے دوران جورج فورمین شروع میں حاوی نظر آئے جبکہ محمد علی مسکراتے ہوئے ان کے مکّے سہتے رہے اور آٹھویں راؤنڈ تک جھومتے رہے۔
آخر کار، جب جورج فورمین تھک گئے، تو محمد علی نے ان پر ہلّہ بول کر انہیں ناک آؤٹ کردیا۔ اس حکمت عملی کی وجہ سے محمد علی کی یہ فائٹ آج بھی یادگار سمجھی جاتی ہے۔


