ہومتازہ ترینجین زی نے نیٹ پرچہ لیک کے خلاف میمز اور ریلز کو...

جین زی نے نیٹ پرچہ لیک کے خلاف میمز اور ریلز کو احتجاجی ہتھیار بنا لیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں نیٹ پرچہ لیک اور امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج اب سڑکوں تک محدود نہیں رہا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک نئی تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی اس احتجاج کی قیادت کر رہی ہے، جو ابتدا میں بھارت کے چیف جسٹس کے ایک طنزیہ ریمارکس کے جواب میں وجود میں آئی تھی۔ اس تحریک کے مطالبات میں نیٹ پرچہ لیک، سرکاری ملازمتوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور تعلیمی اصلاحات شامل ہیں۔

نئی دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دینے والے مظاہرین وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور امتحانی نظام میں شفاف اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنریشن زیڈ میمز، انسٹاگرام ریلز، وائرل ٹرینڈز، بالی ووڈ، کے-پاپ اور آن لائن کلچر کے ذریعے اپنے مطالبات حکومت اور دنیا تک پہنچا رہی ہے۔

احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر ’گیٹ ریڈی وِد می‘ کی ویڈیوز نمایاں ٹرینڈ بن چکی ہیں۔ نوجوان مظاہرین نے میک اپ یا اسکن کیئر کی تیاری کے بجائے احتجاجی انداز میں یہ ویڈیوز بنائیں ہیں، جن میں احتجاجی بینرز تیار کرنا، پانی کی بوتلیں پیک کرنا اور مظاہرے کی جانب روانگی شامل ہیں۔

مشہور ٹرینڈ ’ہوو سیڈ آئی لوو یو فرسٹ‘ کو بھی نوجوان مظاہرین نے احتجاجی انداز میں استعمال کیا۔ اس وائرل فارمیٹ میں رومانوی سوالات کی جگہ احتجاج، نیٹ پرچہ لیک اور حکومتی اقدامات سے متعلق طنزیہ جملے شامل کر دیے گئے ہیں۔

پولیس سے بچنے کے مناظر کو جین زی نے مشہور موبائل گیم ’سب وے سرفرز‘ سے تشبیہ دی ہے۔ انسٹاگرام ریلز میں مظاہرین پولیس سے بچتے اور بھاگتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ پس منظر میں گیم کی موسیقی چلتی ہے۔ یہ ٹرینڈ نوجوانوں میں مقبول ہوچکا ہے اور میمز کی شکل میں وسیع پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں