ہوماہم ترینبلوچستان میں امن اور ترقی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت آصف علی...

بلوچستان میں امن اور ترقی اولین ترجیح ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

کراچی (لارڈ میڈیا): صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں بلوچستان کے صوبائی وزراء سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے صوبے کی ترقی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت دی۔ صدر نے امن و امان کی بہتری اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام اداروں کو مربوط انداز میں کام کرنے کا کہا۔ ملاقات میں صوبائی وزراء سمیت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر بھی شریک تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں