ہومتازہ ترینپنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون پر پابندی برقرار

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع، ڈرون پر پابندی برقرار

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی گئی ہے، جس کے تحت صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔ محکمہ داخلہ نے اس پابندی کے نفاذ میں 30 دن کی توسیع کی ہے۔
حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات میں چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔
ان تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کے لیے ضلعی سطح پر ‘سیف ڈرون یوزیج کمیٹی’ تشکیل دی ہے۔ زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کے محفوظ استعمال کی اجازت ضلعی ‘سیف ڈرون یوزیج کمیٹی’ دے گی، جس کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں