ہومUncategorizedسلامتی کونسل میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری کا بھارتی نمائندے کے بیان...

سلامتی کونسل میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری کا بھارتی نمائندے کے بیان پر کرارا جواب

نیویارک (لارڈ میڈیا): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی نمائندے کے بیان پر پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری انصار شاہ نے کرارا جواب دیا ہے۔ انصار شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے سندھ طاس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہے۔

انصار شاہ نے مزید کہا کہ اگست 2025 میں ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے کو مؤثر قرار دیا تھا۔ انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ پاکستان کو سیاسی دباؤ میں لانے کے لئے آبی وسائل کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انصار شاہ نے بھارتی حمایت یافتہ گروہوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان گروہوں نے پاکستان میں ہزاروں افراد کی جان لی ہے۔

انصار شاہ نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی خصوصاً مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، جہاں کشمیری عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں