ہومتازہ ترینبھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف طلبہ احتجاج شدت اختیار...

بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف طلبہ احتجاج شدت اختیار کر گیا

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف طلبہ احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ ہزاروں طلبہ تعلیمی اصلاحات کے مطالبات لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔ طلبہ نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا، جسے روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

سونم وانگچک کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد احتجاج میں مزید شدت آ گئی جبکہ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر تعلیم کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔ پارلیمنٹ مارچ کے دوران طلبہ اور پولیس کے درمیان کشیدگی رہی جبکہ مختلف سماجی کارکن بھی احتجاجی مظاہرین کے حق میں میدان میں آ گئے۔ احتجاج کے دوران مودی استعفیٰ دو کے نعرے بھی گونجتے رہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں