لاہور (لارڈ میڈیا) : معروف گلوکار عاطف اسلم نے تقریباً 18 سال بعد اپنے چوتھے اسٹوڈیو البم ‘صبح آئے نا’ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے۔ البم میں آٹھ نئے گانے شامل ہیں جن میں ‘صبح آئے نا’، ‘سفر میں ہوں’، ‘عشق’، ‘لیٹس ہیو سم فن’، ‘سن سجنہ’، ‘ہوں عشق میں’، ‘چار یار’ اور ‘سچے وعدے’ شامل ہیں۔
عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر البم کا سرورق اور گانوں کی فہرست شیئر کی۔ یہ البم 2008 میں ریلیز ہونے والے ‘میری کہانی’ کے بعد ان کا پہلا مکمل اسٹوڈیو البم ہے۔
گزشتہ دو دہائیوں میں، عاطف اسلم نے پاکستان اور بھارت کی کئی فلموں کے لیے گانے گائے ہیں۔ ان کے مشہور گانوں میں ‘تیرا ہونے لگا ہوں’، ‘جینا جینا’، ‘پہلی نظر میں’، ‘دل دیاں گلاں’ اور ‘او ساتھی’ شامل ہیں۔


