ہومتازہ ترینجماعت اسلامی کا مہنگائی کیےخلاف 7 اگست کو ملک بھر کی...

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیےخلاف 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا) جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک کے تحت 7 اگست کو ملک بھر کی شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا اوگرا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کی آمدنی پر بھی پٹرولیم لیوی لی جارہی ہے جبکہ حکومت بھتا لیوی لگا رہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کو انہوں نے جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ عوام کے پیسوں پر ڈاکا ڈال رہا ہے اور اس کے خلاف سب کو ایک پیج پر لائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جھوٹ بول کر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے اور لیوی سے اٹھارہ سو ارب روپے جمع کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیٹرول لیوی اور ناجائز ٹیکسز ختم کر دیے جائیں تو پیٹرول کی قیمت میں 200 روپے کی کمی آسکتی ہے۔

حافظ نعیم نے واضح کیا کہ 7 اگست کو پورے ملک کی شاہراہوں کو بند کیا جائے گا اور صرف ایمبولنس کو راستہ دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں