ہومتازہ ترینپیرو میں 5.5 شدت کے زلزلے کے باعث 6 افراد ہلاک

پیرو میں 5.5 شدت کے زلزلے کے باعث 6 افراد ہلاک

پیرو (لارڈ میڈیا): پیرو کے وسطی اینڈیز کے علاقے میں 5.5 شدت کے زلزلے نے 6 افراد کی جان لے لی اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز سیکایا کے قریب تھا اور اس نے تقریباً 300 افراد کو بے گھر کر دیا۔ زلزلے کے نتیجے میں متعدد مکانات منہدم ہو گئے جبکہ ایک تاریخی چرچ اور کانوینٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹا کر ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔ پیرو بحرالکاہل کے رِنگ آف فائر میں واقع ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں