ہومتازہ ترینڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ میں شریک طلبہ...

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ میں شریک طلبہ سے گفتگو، قومی سلامتی پر بریفنگ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شامل طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

آئی ایس پی آر کے اس سمر کیمپ میں پاکستان بھر کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

طلبہ و طالبات نے کہا کہ انہیں پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر آگاہی ملی اور بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے کردار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں غلط معلومات اور پروپیگنڈا تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے بارے میں آگاہی ضروری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا انعقاد نوجوانوں میں قومی شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں