ہومپاکستاننورین نیازی کو این سی سی آئی اے کی طلبی

نورین نیازی کو این سی سی آئی اے کی طلبی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کے خلاف متنازع بیانات کی تشہیر کے الزام میں طلب کرلیا۔ انہیں 20 جولائی کو دن 12 بجے اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے اور تضحیک آمیز بیانات کی تشہیر کی گئی ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نورین نیازی حاضر نہیں ہوتیں تو یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

نورین نیازی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پاک فوج اور معرکہ حق کے حوالے سے تنقیدی بیان دیا تھا جس میں انہوں نے افواج پاکستان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی اگر چاہتا تو دو منٹ میں انہیں فکس کر سکتا تھا لیکن وہ اسرائیل کی وجہ سے رکا۔

نورین نیازی نے مزید کہا کہ یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گیا اور ان کا دعویٰ تھا کہ پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریف کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں