ہومپاکستانوکلا ایکشن کمیٹی کا عدالتی چھٹیوں کے بعد تحریک شروع کرنے کا...

وکلا ایکشن کمیٹی کا عدالتی چھٹیوں کے بعد تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وکلا ایکشن کمیٹی نے عدالتی چھٹیوں کے بعد علی احمد کرد کی سربراہی میں وکلا تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔ حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا تحریک کا باقاعدہ آغاز عدالتی تعطیلات کے بعد کیا جائے گا اور قرارداد کا متن میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔ قرارداد میں ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو تباہ کن قرار دیا گیا۔

علی احمد کرد نے کہا کہ ساتھیوں کے اصرار پر تحریک کی سربراہی قبول کی اور اب یہ معاملہ صرف آئینی ترامیم تک محدود نہیں، بلکہ لوگوں کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں پاکستان کے وکلا پر ہیں اور اس تحریک میں عوام کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پہلا عوامی جلسہ خیبرپختونخوا میں ہوگا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دعوت پر لندن میں بھی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں