ہومتازہ ترینرنگ روڈ اراضی این او سی کیس، آر ڈی اے کا این...

رنگ روڈ اراضی این او سی کیس، آر ڈی اے کا این او سی منسوخی کا فیصلہ بحال

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) راولپنڈی ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سردار اکبر پر مشتمل ڈویژن بینچ نے رنگ روڈ اراضی این او سی اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کا این او سی منسوخی کا فیصلہ بحال کر دیا ہے۔ درخواست گزار نے اپنی پٹیشن اور اعتراضات واپس لینے کا اعلان کیا جس پر عدالت نے ان کی استدعا منظور کر لی۔

درخواست گزار نے دورانِ سماعت اپنی تکنیکی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے آر ڈی اے کا جواب لیے بغیر ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ آر ڈی اے نے شہری مظہر رحیم کو 102 کنال 14 مرلہ اراضی الاٹ کی تھی جہاں مختلف تعمیرات ہونا تھیں، تاہم آر ڈی اے نے بیک ڈیٹ میں اراضی الاٹمنٹ کی منظوری منسوخ کر دی تھی جسے مظہر رحیم نے چیلنج کیا تھا۔

آر ڈی اے اور رنگ روڈ پراجیکٹ نے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کیں اور موقف اختیار کیا کہ اراضی کی منسوخی کا فیصلہ درست تھا۔ پٹیشن واپس لینے کے بعد معطل افسران کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔ عدالت نے پٹیشن اور تمام انٹرا کورٹ اپیلیں نمٹا دیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں