لاہور (لارڈ میڈیا): اینکر ریحان طارق کی توہینِ مذہب کے مقدمے میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی گئی۔ ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
این سی سی آئی اے نے ریحان طارق کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمے میں لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں اور سوال سے توہین ثابت نہیں ہوتی۔
سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے پراسکیوٹر نے ضمانت کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کر دی۔


