کراچی (لارڈ میڈیا) دو ایرانی تیل بردار ٹینکروں نے امریکی بحری ناکہ بندی کے باعث کراچی کی طرف رخ کرلیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد حرکت میں آئے۔
ویب سائٹ کے مطابق، رانی اور امیل نامی ٹینکرز نے اپنی منزل کراچی ظاہر کی ہے اور یہ مجموعی طور پر 10 لاکھ بیرل خام تیل لے جا رہے ہیں۔ یہ ٹینکرز امریکی بحریہ کی نئی پابندیوں سے پہلے خلیج سے روانہ ہوئے تھے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ممکن نہیں کہ یہ ٹینکر پاکستان میں تیل اتاریں کیونکہ اس سے پاکستان کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ممکنہ طور پر ٹینکرز پاکستانی سمندری حدود کے قریب انتظار کریں گے یا تیل دوسرے جہازوں میں منتقل کریں گے۔ ماضی میں بھی ایرانی ٹینکرز کراچی کے قریب لنگر انداز ہوتے رہے ہیں۔
مبصرین کے مطابق کراچی کو صرف ایک درمیانی منزل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ امریکی بحریہ کے جہازوں سے بچا جا سکے۔


