ہومتازہ ترینامریکا ایران کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا ایران کشیدگی سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

لندن (لارڈ میڈیا) امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 41 سینٹ اضافے کے بعد 79.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ برطانوی برینٹ خام تیل 48 سینٹ مہنگا ہو کر 85.21 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ایشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ برقرار رہا۔ جاپان کا نکئی انڈیکس 1008 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 68 ہزار 751 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس 427 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7 ہزار 284 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 340 پوائنٹس اضافے کے بعد 24 ہزار 681 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 3 ہزار 955 پوائنٹس پر آگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی عالمی توانائی منڈی اور مالیاتی بازاروں پر اثرانداز ہو رہی ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط حکمتِ عملی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں