ہومتازہ ترینوفاقی حکومت نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد...

وفاقی حکومت نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے ٹینیور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ، پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے آفس میمورنڈم جاری کیا ہے، جو وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اسسٹنٹ پروفیسر کی تنخواہوں کے نئے اسکیلز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پروفیسر کی کم از کم بنیادی تنخواہ 3 لاکھ 94 ہزار 875 روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ 7 ہزار 230 روپے کر دی گئی ہے جبکہ سالانہ انکریمنٹ 20 ہزار 320 روپے ہوگا۔

اسی طرح، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم بنیادی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار 250 روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے کر دی گئی ہے اور سالانہ انکریمنٹ 18 ہزار 320 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے کر دی گئی ہے جبکہ سالانہ انکریمنٹ 17 ہزار 720 روپے ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 جون 2026ء تک ملازمت میں موجود ملازمین کی بنیادی تنخواہ نئے ٹی ٹی ایس اسکیل 2026 میں مقرر کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اس نظرثانی سے متعلق مالی بوجھ متعلقہ جامعات برداشت کریں گی جبکہ وفاقی حکومت کسی اضافی مالی ذمہ داری کی پابند نہیں ہوگی۔ دیگر تمام شرائط و ضوابط برقرار رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں