ہومتازہ ترینلکی مروت میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا رہنما جاں بحق

لکی مروت میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا رہنما جاں بحق

لکی مروت (لارڈ میڈیا) : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جماعت اسلامی کے مقامی رہنما حاجی نقیب اللہ کو نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملے میں فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کرم پل کے قریب پیش آیا۔ حاجی نقیب اللہ جماعت اسلامی ڈڈیوالہ کے امیر تھے۔ ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں