لاہور (لارڈ میڈیا) : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 9 روپے اور نان کی قیمت میں 10 روپے کے اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد روٹی 25 روپے اور نان 35 روپے کا ہو گیا ہے۔
نان بائیوں کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے کا ہے، اگر حکومت نے ان کی قیمت پر روٹی فروخت نہ کرنے دی تو تندور بند کر دیں گے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور 20 روپے والی روٹی 25 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ گندم کے ریٹ کم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو کر 3000 روپے کا ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹا 2800 روپے کا ہو گیا جبکہ تندور پر روٹی 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔


