ہومتازہ ترینایف آئی اے کی دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی...

ایف آئی اے کی دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق کوئی بھی پاکستانی زائد المیعاد نائیکوپ کے ساتھ بیرون ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا، جبکہ تنسیخ شدہ نائیکوپ پر بھی پاکستان آمد کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کے لیے پاکستانی ویزا یا وائلڈ نائیکوپ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ غیرملکی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو پاکستانی ویزا یا کارآمد نائیکوپ کے ساتھ ہی داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

یہ پابندی برطانیہ سمیت تمام ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے امیگریشن حکام کو نئی ہدایات سے آگاہ کر دیا ہے اور تمام ہوائی اڈوں پر یہ گائیڈ لائنز نافذ کر دی گئی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں