ہومUncategorizedرحیم یار خان میں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ...

رحیم یار خان میں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچہ جاں بحق

رحیم یار خان (لارڈ میڈیا): رحمت نیازی کالونی میں ایک افسوسناک واقعے میں تین سالہ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مین ہول کا ڈھکن ٹوٹا ہوا تھا جس کے باعث بچہ اچانک اس میں جا گرا۔ بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔

معصوم بچے کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان نے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں