بیجنگ (شِنہوا) چین نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اور نام نہاد ’’جنوبی بحیرہ چین ثالثی فیصلے‘‘ کی حمایت بند کریں تاکہ چین کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو نقصان پہنچنے سے بچایا جا سکے۔
حال ہی میں متعدد یورپی ممالک نے نام نہاد ثالثی فیصلے کے اجرا کے 10 سال مکمل ہونے پر امریکہ اور فلپائن کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا جبکہ یورپی یونین نے بھی اس معاملے پر الگ سے ایک بیان جاری کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’’یہ بیانات حقائق کو مسخ کرتے ہیں اور بدنیتی پر مبنی انداز میں چین کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چین ان پر شدید افسوس کا اظہار کرتا ہے اور ان کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔‘‘


