چین (لارڈ میڈیا): چین میں طوفانی بارش اور سیلاب نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ مشرقی علاقوں میں طوفان باوی کی وجہ سے شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ژی جیانگ صوبے میں 20 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
صوبہ ہیبئی کے گاؤں کوانچینگ میں طوفان کے باعث تقریباً 1800 افراد پھنس گئے ہیں اور سڑکوں پر پانی کی سطح 2 میٹر سے زائد بلند ہو گئی ہے۔ سیلاب کی وجہ سے درجنوں گاڑیاں بہہ گئی ہیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں 46 دریاؤں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب موسم کے باعث سیکڑوں پروازیں اور ٹرین سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔


