اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں ڈریپ اور ایف آئی اے کے مشترکہ چھاپے کے دوران غیرقانونی میڈیسن فیکٹری پکڑی گئی۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں انسانوں اور جانوروں کی ادویات، خام مال اور پیکنگ میٹریل برآمد ہوا۔
دو ملزمان کو گرفتار کر کے فیکٹری سیل کر دی گئی۔ حکام کے مطابق یہ یونٹ بغیر رجسٹریشن اور لائسنس کے چلایا جا رہا تھا جہاں انسانوں اور جانوروں دونوں کے لیے ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔ چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں تیار شدہ ادویات، خام مال، انسانی اور ویٹرنری ادویات کی پیکنگ کا سامان برآمد کر لیا گیا۔
ڈریپ حکام نے تمام اسٹاک ضبط کر کے غیرقانونی فیکٹری سیل کر دی اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولٹری کی لاکھوں مالیت کی ادویات بھی ضبط کی گئیں جن میں ایک ایک دوائی کی قیمت 40 ہزار روپے تک ہے۔


