ڈیرہ غازی خان (لارڈ میڈیا): ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے پھگلہ میں 11 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر فروخت کر دیا گیا۔ بارڈر ملٹری پولیس کے مطابق لڑکی کو 78 سالہ معمر شخص نے 15 لاکھ روپے میں خریدا۔ پی ایم پی کے مطابق کم عمر لڑکی سے نکاح کرنے پر نکاح خواں سمیت تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
کمانڈنٹ بی ایم پی امیر تیمور نے کہا ہے کہ 78 سالہ مبینہ دلہا کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


