ہومپاکستانبلوچستان آپریشن شعبان میں مزید 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان آپریشن شعبان میں مزید 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان (لارڈ میڈیا) پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ‘آپریشن شعبان’ کے تحت تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں مزید 7 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ اس سے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن شعبان کے دوران پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف مقامات پر حملے کیے۔

ذرائع نے بتایا کہ تازہ کارروائی میں مارے گئے دہشتگرد مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک 64 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 102 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں