تہران (لارڈ میڈیا) : ایرانی وزارتِ خارجہ کے مشیر علی صفری نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے مفاہمتی یادداشت کے وعدے پورے نہیں کیے، جبکہ آبنائے ہرمز کے انتظامات ایران کے اختیار میں ہیں۔ صفری نے مزید کہا کہ جنوبی بحری راستہ معاہدے پر عمل درآمد میں امریکہ رکاوٹ بن رہا ہے اور امریکی دباؤ سے بحری سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہازوں کو نیویگیشن بند کر کے گزارنا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ معاہدے کا احترام کرے یا اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو، ایران توقعات سے زیادہ طاقتور ہے اور ہر جنگ کے لیے تیار ہے۔


