ہومتازہ ترینچین کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف

چین کی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی تعریف

نیویارک (لارڈ میڈیا) چین نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ایک بار پھر قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے وزیر مملکت داخلہ و سربراہ اسپشل سروس بیورو لنگ ژیفینگ سے ملاقات ہوئی جس میں انسداد دہشت گردی تعاون اور اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک چین وزراء نے داخلی سلامتی کے امور پر اشتراک بڑھانے اور بارڈر مینجمنٹ، غیر قانونی امیگریشن اور انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی معاونت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے دہشت گردوں کی فنڈنگ کو ہر سطح پر روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چینی وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ویزا اور امیگریشن کے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا نے انسداد منشیات کے حوالے سے مؤثر روابط اور پولیس ٹریننگ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی اور سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا کے درمیان ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں