ہومتازہ ترینضم اضلاع کا ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم...

ضم اضلاع کا ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

پشاور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو ضم اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن سے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے مجوزہ فیصلے پر نظرثانی کے لیے خط لکھا ہے۔ انہوں نے اس خط میں کہا ہے کہ ٹیکس استثنیٰ کا خاتمہ عوامی تشویش کا باعث بن رہا ہے اور خیبرپختونخوا اسمبلی بھی اس پر تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ضم اضلاع کا انضمام وفاقی وعدوں کے ساتھ کیا گیا تھا جو آج تک پورے نہیں ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا انضمام کا بوجھ اکیلا اٹھا رہا ہے اور این ایف سی میں طے شدہ حصہ بھی ابھی تک نہیں ملا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال نقصانات اٹھا چکا ہے اور صوبہ مسلسل مالی بوجھ برداشت کر رہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ سرحدی تجارت کی بندش نے ضم اضلاع کی معیشت کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسماندگی، ناکافی انفراسٹرکچر اور توانائی کے مسائل خطے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں اور ٹیکس استثنیٰ سرمایہ کاری اور روزگار کے فروغ کے لیے دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ضم اضلاع سے ٹیکس استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ مؤخر کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں