کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کے معروف اداکار بلال قریشی نے ملک میں ابھرتے ہوئے فٹبالرز کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بلال قریشی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان کا بیٹا فٹبالر بننا چاہتا ہے، لیکن ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں میں کامیابی مشکل ہے اور سب کچھ سیاست کی نذر ہو چکا ہے۔
بلال قریشی نے اپنی اسٹوری میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے فٹبالر رونالڈو کے مداح ہیں۔ انہوں نے مزید ارجنٹینا کی فتح کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کھیلوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے تاہم اسے نکھارنے اور مناسب مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔


