ہومتازہ تریناقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا انسانی حقوق کونسل کو ذیلی ادارے...

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا انسانی حقوق کونسل کو ذیلی ادارے کی حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "انسانی حقوق کونسل کی حیثیت” کے عنوان سے ایک قرارداد بغیر رائے شماری کے منظور کرتے ہوئے انسانی حقوق کونسل کو جنرل اسمبلی کے ذیلی ادارے کی حیثیت سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ انسانی حقوق کونسل کی حیثیت کا دوبارہ جائزہ جنرل اسمبلی کے 90ویں اجلاس سے پہلے اور 95ویں اجلاس کے بعد نہیں لیا جائے گا۔
قرارداد میں جنرل اسمبلی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے نظام کے بنیادی ستون اور اجتماعی سلامتی و فلاح کی بنیاد ہیں۔ اس میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ ترقی، امن و سلامتی اور انسانی حقوق ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو مضبوط بناتے ہیں۔ قرارداد میں انسانی حقوق کونسل اور اس کے مختلف نظام ہائے کار کے لئے مناسب اور پائیدار مالی وسائل کی اہمیت بھی دہرائی گئی۔
2006 میں جنرل اسمبلی کے قائم کردہ 47 رکن ممالک پر مشتمل انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کے نظام کا ایک بین الحکومتی ادارہ ہے، جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کو مضبوط بنانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے سفارشات پیش کرنے کا ذمہ دار ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں