ہومتازہ تریندلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ ریلیز کے دو روز بعد ہی پلیٹ...

دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ ریلیز کے دو روز بعد ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دی گئی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارت میں دلجیت دوسانجھ کی فلم ‘ستلج’ کو اچانک پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ یہ فلم انٹرنیٹ پر بغیر کسی کانٹ چھانٹ کے ریلیز کی گئی تھی، لیکن صرف دو دن بعد ہی زی فائیو سے ہٹا دی گئی ہے۔ زی فائیو نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

فلم کا پرانا نام ‘پنجاب 95’ تھا اور اس پر سینسر بورڈ نے 125 سے زیادہ کٹس کا مطالبہ کیا تھا جسے فلم سازوں نے مسترد کر دیا تھا۔ فلم جسونت سنگھ کھالرا کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے 1980 اور 90 کی دہائی میں پنجاب میں لاپتہ افراد کی تحقیقات کی تھیں۔

فلم کے ڈائریکٹر ہنی تریہان نے سینسر بورڈ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ نے فلم میں متعدد تبدیلیاں مانگیں تھیں، جن میں جسونت سنگھ کھالرا کا نام ہٹانے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ دلجیت دوسانجھ نے بھی اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یہ پابندی فلمی آزادی، سنسرشپ اور پنجاب کی تاریخ کے حساس موضوعات پر بحث کو دوبارہ تیز کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں