ہومتازہ ترینشہید سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ایرانی...

شہید سپریم لیڈر کے قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، ایرانی آرمی چیف

تہران (لارڈ میڈیا): ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کے ذمہ داران کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اور وہ بچ نہیں سکیں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر نے عزت، آزادی اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا جس پر ایران کی مسلح افواج پوری ثابت قدمی کے ساتھ چلتی رہیں گی۔
جنرل امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں بلا ہچکچاہٹ اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں