لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ مالی طور پر خود مختار اور بچوں والی خواتین کو دوسری بار شادی نہیں کرنی چاہیے۔
ایک وائرل کلپ میں اسما عباس نے کہا کہ اکثر خواتین مالی مسائل کی وجہ سے دوسری شادی کرتی ہیں، لیکن اس سے بچوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی صورتحال میں ماں کو خوشی نہیں مل پاتی اور وہ پچھتاوے میں رہتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر خواتین کے پاس تعلیم اور نوکری ہو تو انہیں کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ اپنے بچوں کے اخراجات خود برداشت کر سکتی ہیں۔


