ہومتازہ ترینغیر ملکی خواتین اغوا اور مبینہ زیادتی کیس، گاڑی حادثے کا الگ...

غیر ملکی خواتین اغوا اور مبینہ زیادتی کیس، گاڑی حادثے کا الگ مقدمہ درج

لاہور (لارڈ میڈیا): غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ان کی گاڑی کے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا مقدمہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے شہری عثمان کی شکایت پر درج کیا ہے۔ عثمان نے بتایا کہ حادثے سے اس کی گاڑی کو تین لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ یہ واقعہ یکم جولائی کو رات پونے 8 بجے ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کر رہی ہے، بشمول اس ملزم کے جو مبینہ طور پر ایک سینئر حکومتی وزیر سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس کی تحقیقات لاہور پولیس کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس کے ریپ سیل نے اس مقدمے کا جائزہ لیا ہے، جبکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اس کیس میں شامل نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں