ہومتازہ ترینپی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3...

پی سی بی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرو مین 3 بولنگ مشین نصب

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد بیٹرز کو حقیقی میچ جیسی صورتحال میں پریکٹس کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں میں نکھار لا سکیں۔ اس مشین کی خاص بات اس کی فرنٹ اسکرین پر بولر کی ہائی کنٹراسٹ ایل ای ڈی اینیمیشن ہے جو بیٹرز کو بولر کے ایکشن اور ٹائمنگ کا درست اندازہ فراہم کرتی ہے۔

رفتار، لائن، لینتھ، سوئنگ اور گیند کی اونچائی کو ضرورت کے مطابق تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ کوچز مختلف گیندوں اور اوورز کو محفوظ کرکے بعد میں میچ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی سی بی اس مشین کو استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ بن گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ نظام بیٹرز کو بولر کی ویڈیو کے ساتھ زیادہ حقیقت کے قریب پریکٹس کا موقع دیتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اس ٹیکنالوجی کو جدید کرکٹ کی ضروریات کے مطابق اہم پیش رفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کی ٹائمنگ اور بیٹنگ میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں