منی پور (لارڈ میڈیا): بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر پھوٹ پڑی ہے، جس کے نتیجے میں ضلع کامجونگ میں نامعلوم حملہ آوروں نے تین مقامات پر بیس گھروں کو آگ لگا دی۔ ان حملوں میں کوکی کے سرحدی گاؤں فائمول کے 15 گھر مکمل طور پر جل گئے جبکہ ناگا برادری کے 7 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان فسادات کو مودی سرکار کی ناکامی قرار دیا ہے، جو انسانی حقوق کی پامالیوں اور نقل مکانی کے باعث شدت اختیار کر چکے ہیں۔
پروفیسر اجائیلیو نیومائی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غفلت سے پیدا ہونے والا تنازع نوے کی دہائی کی خانہ جنگی سے زیادہ تباہ کن ہے، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


