پشاور (لارڈ میڈیا) تھانہ گلبہار کے علاقے میں خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والے لڑکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ 24 جون کو پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لڑکا نازیبا حرکت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
فوٹیج میں خاتون کو دکھایا گیا ہے جو جوتا اتار کر لڑکے کو بھگانے کی کوشش کرتی ہے، جب خاتون بھاگنے لگتی ہے تو لڑکا اسے پکڑ کر زدوکوب کرتا ہے اور زمین پر گرا دیتا ہے۔ ہراسانی کے بعد لڑکا فرار ہو جاتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کروانا چاہتی، جبکہ لڑکے کا دماغی توازن درست نہیں لگ رہا ہے۔


