ہومآئی پی ایلتقریباتبالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تفصیلات...

بالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی

ممبئی (لارڈ میڈیا): بالی وڈ اداکار عامر خان اور گوری اسپرٹ کی شادی کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔ شادی اتوار کو ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوگی۔ اداکار نے 5 جولائی کو خاص دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی کی چھوٹی تقریب گھر میں ہی رکھی گئی ہے جس میں دونوں فیملیز اور چند قریبی دوست شامل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے مہمانوں کی فہرست اور کھانے کے مینیو کو خود حتمی شکل دی ہے۔ تقریب میں 100 سے 150 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ عامر خان اور گوری کے پسندیدہ کھانوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے اپنے پرانے دوستوں، فلم ساز آشوتوش گوواریکر اور راج کمار سنتوشی کو بھی مدعو کیا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری اسپرٹ کو متعارف کرایا تھا اور ان کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی تھی۔ سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے 1986 میں شادی کی جو 2022 میں ختم ہوئی جبکہ دوسری بیوی کرن راؤ سے 2005 میں شادی ہوئی اور 2021 میں علیحدگی ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں