ہومپاکستانغیر ملکی خواتین زیادتی کیس، 4 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر...

غیر ملکی خواتین زیادتی کیس، 4 ملزمان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کے کیس میں گرفتار چار ملزمان کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ کیس کی سماعت لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کی، جہاں پولیس نے ملزمان کو پیش کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا الزام ہے جس سے ملکی بدنامی ہوئی ہے اور ان سے تفتیش کے لیے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی

۔ تاہم عدالت نے پولیس کی چودہ روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا اور پولیس کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں جن پر تھانہ ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں